

Loading content...
اس کے بعد پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے پاک بھائی علیہ الصلواة والسلام کے گلے پر بوسہ دیا اور رو کر فرمایا کہ میرا ویر یہی تو وہ مقام تھا کہ جہاںپاک نانا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم بوسے دیا کرتے تھے، مگر اب تو وہ بوسے والی جگہ بھی باقی نہیں رہی، بوسہ گاہِ رسول کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی امت کے ظلم سے محفوظ نہیں رہ سکی،زخموں میں زخم لگے ہوئے ہیں اور جسم کا کوئی حصہ زخموں سے خالی نظر نہیں آتا کہ جہاں آپ کی دکھی بہن بوسہ دے سکے جس رنگ میں میںنے آج اپنا بھائیؐ دیکھا ہے اِس طرح تو کائنات کی کسی بہن نے نہیں دیکھا ،آپ کی لاش کو دفنانے کی حسرت لے کر جارہی ہوں خدا جانے آپ کو کوئی دفن کرے گا بھی یا نہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار