

Loading content...
اس کے بعد پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے پاک ویر کی لاش کو گلے لگا کر دوسرا بین کیا رو کر فرماتی ہیں بھائی دیکھیں تو سہی کہ ایک طرف یہ سارا قافلہ ستم رسیدہ مستورات کا ہے اور دوسری طرف ایک قافلہ سالار ہے جو کہ بیمار ہے، ہر طرف بھائیوں اور بیٹوں کے قاتل ہیں، بازاروں اور درباروں کی منزلیں سامنے نظر آ رہی ہیں اور یہ بات سمجھ میں نہیں آ رہی کہ تطہیر کے ان پاک پردہ داروں صلواة اللہ علیہن کو ساتھ لے کر میں بازار کے اُس رزیل ماحول میں کیسے جاؤں گی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار