

Loading content...
جس وقت پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے یہ الفاظ سنے تو پھر کھڑے رہنے کی سکت ختم ہو گئی،اس وقت پاک بھائی علیہ الصلواة والسلام کی لاش اطہر پر خود کوگرا دیا اور روتے ہوئے بین کیاکہ بھائی بخت اقبال کا وہ دور ختم ہو گیا ہے اور اب وہ دن آپ ہمیں یاد نہ ہی دلائیں تو بہتر ہے کہ جب ہمارے شرم سے سورج بھی غروب ہو جاتا تھا، اب تو وہ باتیں ایک قصہئِ پارینہ نظر آتی ہیں، اب انہیں یاد کرنے کا کیا فائدہ ہے،اب تو ہمیں آپ یہ بتائیں کہ ہم نے شام کا سفر کس طرح کرنا ہے ہمیں تو یہ بھی معلوم نہیں کہ دورانِ سفر کیاکچھ کیا جاتا ہے، سفر کی مشکلات سے بھی ہم توناواقف ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار