

Loading content...
جس وقت جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام کی نگاہ اپنے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کی لاش پر پڑی تو وہ لاش پر پہنچنے سے پہلے ہی زمین پر گر گئے اور رو کر عرض کیابابا جان علیہ الصلواة والسلام! آپ سب مجھ بیمار کو اکیلا چھوڑ کر چلے گئے ہیں،شہادت جیسے آسان کام توآپ سب نے اپنے لیے پسند فرما لیے اور یہ مشکل ترین کام مجھ جیسے نحیف و نزار مریض کے سپرد فرما گئے ہیں ،میدان میں تلوار کی ضرب کھانا یا سجدے کی حالت میں اپنا سر قربان کرنا تو بہت آسان ہے مگر بابا جانؐ غیرت کا درد سہہ جانا بہت مشکل ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار