

Loading content...
پاک مستورات صلواة اللہ علیہن نے اپنے بھوکے پیاسے بچے سینے سے لگا رکھے تھے کئی بیبیوں نے اپنے معصوم انگلیوں کے ساتھ لگا رکھے تھے ، تمام مستورات آہستہ آہستہ گریہ فرما رہی تھیں ، میں نے دیکھا ملکہئِ عالمین معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے اپنی صغیرہ بیٹی صلواة اللہ علیہا کو سینے سے لگا رکھا تھا جبکہ معصومہ بی بی صلواة اللہ علیہن کا ہاتھ پکڑ رکھا تھا ، ان مستورات صلواة اللہ علیہن کے قافلے کے آگے آگے جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام آہستہ آہستہ چلتے ہوئے آ رہے تھے ،میں دیکھ رہی تھی نحیفی اور کمزوری کی وجہ سے ان کے قدم لڑکھڑا رہے تھے، ان کا نحیف و نزار پاک جسم لرز رہا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار