

Loading content...
جس وقت پاک دائی سلام اللہ علیھانے اس ملعونِ ازل کا مدعا بیان کیا تو اُس وقت ملکہئِ عالمین معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے فرمایا کہ اِس ملعون سے جا کر کہہ دیں کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ ہم بے وارث اور بے سہارا ہرگز نہیں ہیں، تم لوگ ہمیں بے سہارا نہ سمجھو، ہم تو میثاقِ اِلٰہی کے پابند ہیں، تمہارے احکامات کے پابند نہیں ،البتہ ہمیں ہمارے پاک بھائی امام کائنات علیہ الصلواة والسلام نے یہ حکم فرمایا تھا کہ جس وقت ظالمین آپ کو کوفہ لے جانا چاہیں تو آپ نے انکار نہیں کرنا اُن کے حکم کی تعمیل کے لئے ہم تیار ہیں مگر ہماری کچھ شرائط ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار