

Loading content...
دائی پاک سلام اللہ علیہا نے ٹیلے کی دوسری طرف جا کر آتے ہوئے فوجی دستے کو روک لیا اور دوبارہ اِدھر آنے کی وجہ پوچھی ،اس وقت عمر ابن سعد ملعون نے اپنا گھوڑا آگے بڑھا کر کہا کہ واللہ ہم اِس وقت کسی ظلم کے ارادے سے نہیں آئے بلکہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ اب چونکہ آپ کا بظاہر کوئی سر پرست نہیں رہا اس لئے اِن بے سہارا مستورات صلواة اللہ علیہن کو اس ویران دشت میں تنہا چھوڑ دینا بھی خلافِ عقل ہے اور یہ بھی تو ممکن ہے کہ کوئی ظالم اس تاریکی میں آ کر مزید کوئی ظلم کرے اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ ہم آپ کو اپنے خیام کے قریب ایک قنات لگا کر دے دیں تاکہ آپ ہماری حفاظت میں رہ سکیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار