

Loading content...
جس وقت پاک خیام وقف جور و جفا ہو گئے ، پردہ دارانِ تو حید و رسالت صلواة اللہ علیہن کے پاک پردے کے سابقہ دستور کو باقی رکھتے ہوئے سورج غروب ہو گیا تو ہر طرف ایک گہری تاریکی چھا گئی، اس وقت معظمہئِ کونین صلواة اللہ علیہا اپنے لٹُے ہوئے قافلے کو ساتھ لے کر اُس مقام پر تشریف لے آئیں کہ جہاں روزِ عاشور خیام سے باہر والی خندق کے مرکزی دروازہ کے قریب ہی امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام نے اپنی مسند لگائی تھی اور اسی جگہ سے اپنے تمام اعوان و انصار کو باری باری سفینہئِ شہادت پر سوار ہونے کیلئے رخصت فرماتے رہے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار