

Loading content...
میں پہلے بھی یہ گذارش کر چکا ہوں کہ شام غریباں کے حالات بیان کرنا انتہائی مشکل کام ہے، یہ واقعات بیان کرنا تلوار کی دھار پر سفر کرنے سے بھی زیادہ مشکل ہے کیونکہ ایک طرف ظالمین کے ظلم وستم بیان کرنا ہوتے ہیں، دوسری طرف حفظ مراتب کا خیال نہ رکھنا بھی ہلاکت کا موجب ہوتا ہے کیونکہ یہاں زبان کی ذرا سی لغزش انسان کو ابدی جہنم میں جھونک سکتی ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار