

Loading content...
جس وقت ہجر کی پاک ملکہ صلواة اللہ علیہا نے یہ حال سنا تو انہوں نے روتے ہوئے کبوتر کو اپنے زانو پر بٹھا لیا، اس کے بعد معظمہ بی بی نے کبوتر کے پروں سے بابا پاکؐکا خون وصول کیا ،اس سے اپنی پیشانی رنگین کی ،پھرکبوترکواٹھا کراپنی پاک نانی صلواة اللہ علیہا کے قریب آئیں اور ر وتے ہوئے بین کیا کہ نانی جان صلواة اللہ علیہا! آج تو میں واقعی یتیم ہو گئی ہوں، میرے بابا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چلے گئے ہیں، آپ اب مجھے ایک یتیم سمجھ کر پیار کریں کیونکہ اب اس حیات میں تو میری یہ پردرد اُداسی شاید کبھی بھی ختم نہیں ہو گی،رو کر فرماتی ہیں نانی جانؐ میرے پاک بھائی شہزادہ علی اکبرؐ بھی پاک باباؐ کی نعلین پر قربان ہو گئے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار