

Loading content...
اُس وقت وہ کبوتر دیوار سے اُڑ کر آپ کے ہاتھ پر آبیٹھا اور روتے ہوئے عرض کرنے لگا کہ معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا! آپ کے پاک چچا جان علیہ الصلواة والسلام کے ہوتے ہوئے تو کسی ملعونِ ازل نے خیام کی جانب دیکھنے کی جرأت ہی نہیں کی تھی، مگر جب وہ اطاعت امرِ امام زمانہ علیہ الصلواة والسلام میں خاموشی سے شہید ہو گئے تو پھر ملاعین کے دل کا خوف جاتا رہا، آپ کے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کی شہادت کے بعد انہوں نے خیام پاک کی طرف جسارت کا قدم بڑھایا،جبکہ اُس وقت آپ کے پاک بھائی امام زین العابدین علیہ الصلواة والسلام غیرت کے مریض بن کر غش کی حالت میں تھے اور تمام مستور ان کی زندگی کے لئے دعا گو تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار