

Loading content...
روتے روتے اور یہی دعا کرتے کرتے دن ڈھل گیا، جس وقت سیاہ آندھی چلی اورہر طرف تاریکی چھا گئی تو اُس وقت ہجر کی ملکہ معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا روضہئِ رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گھر کی طرف روانہ ہوئیں، جس وقت گھر اطہر میں داخل ہوئیں تو تھکاوٹ کی وجہ سے ایک دیوار کا سہارا لے کر زمین پر بیٹھ گئیں اوررو رو کر کہنے لگیں کہ میرے ویر اکبر علیہ الصلواة والسلام! آپ کی بہنؐ آج کے ان دو پہروں میں ضعیف ہوگئی ہے، اس کے بعد شدتِ حزن و ملال سے آپ کو غش آ گیا، اسی غش کی حالت میں اچانک بیمارِ مدینہ صلواة اللہ علیہا نے پاک باباؐ علیہ الصلواة والسلام کی خوشبو محسوس کی، معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے یہ سمجھا کہ شاید میری دعا قبول ہو گئی ہے اور واقعی میرے باباؐ واپس آ گئے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار