

Loading content...
ہجر کی ملکہ، بیمارِ مدینہ معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے جگر پر ہاتھ رکھ کر روتے روتے عاشور کا سارا دن پاک نانا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مزار پر گزار دیا، پاک نانا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کرتی رہیں کہ ناناؐمیرا دل آج بہت زیادہ اداس ہے، عراق کی جانب سے آنے والی گرم ہوا میں مجھے بین سنائی دیتے ہیں، مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے مسافرانِ عراق پر دکھ ٹوٹ کر برس رہے ہیں، مجھے ایسے لگ رہا ہے کہ جیسے میری معصوؐمہ بہن صلواة اللہ علیہا کی صحرا میںسے رونے کی آوازآ رہی ہے، نانا جان صل اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ دعا فرمائیں کہ میرا پاک بھائی شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام خیریت سے ہو، ان کی نعلین اقدس دکھ کے گرم جھونکوں سے ہمیشہ محفوظ رہے، میرے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام پاک پردہ دارانِ وحدت صلواة اللہ علیہن کے ہمراہ خیر و عافیت سے وطن لوٹ آئیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار