

Loading content...
جس وقت اس لڑکی کے ہاتھ پاؤں ٹھیک ہو گئے تو اس نے اٹھ کر چلنا پھرنا شروع کر دیا، لیکن جب اس نے اپنے اردگرد نظر دوڑائی تو اسے اپنے سر کے عین اوپر کھجور کے درخت کی ایک شاخ پر بیٹھا وہ پرندہ نظر آیا کہ جس کے بال و پر خون آلود تھے، پھر اسے اپنی پیشانی پر پسینے کا احساس ہوا اور اس نے ہاتھ سے پسینہ صاف کرنا چاہا تو خون کا وہ مقدس قطرہ جو پرندے کے پروں سے اس کی پیشانی پر گرا تھا، وہ اس کے ہاتھ پر منتقل ہوا تو اسے اپنے اچانک صحت یاب ہو جانے کی حقیقت کا ادراک ہوا،اگر میں یہ کہوں تو شاید زیادہ مبنی بر حقیقت ہو گا کہ اسے ادراکِ حق عطا کیا گیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار