

Loading content...
شہنشاہ کربلا علیہ الصلواة والسلام سدرة المنتہیٰ کی نورانی مسند پر جلوہ افروز تھے، ان کا سر اطہر مقام محمود پر سرفراز تھا، جسم اطہر کو خاک کربلا نے کوثر وتسنیم بن کر غسل دیا ہوا تھا، ان کا کفن رضائے اِلٰہی کی چادر تھا، ہم نے کوثر کی ان بہتی ہوئی ندیوں سے اپنے پر و بال رنگین کیے، مگر ابھی ہم نے اپنی حسرت پوری نہیں کی تھی کہ اچانک تیز سیاہ آندھی چلی، جس کی شدت نے ہمیں یکجا نہ رہنے دیا اور ہم بکھر گئے، پھر تقدیر ہمیں جہاں لے جانا چاہتی تھی ہم چلے گئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار