

Loading content...
یہ کبوتر امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کی لاشِ اطہر کے قریب آکر اتر گئے، پھر ان کبوتروں نے اپنے آپ کو امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کی شہادت کا گواہ بنانا شروع کیا، کوئی کبوتر سرکاؐر علیہ الصلواة والسلام کے خونِ اطہر سے اپنے پر رنگین کرتا، کوئی اپنا سینہ رنگین کرتا، کوئی اپنا سر رنگین کرتا، یعنی انہوں نے اپنے اپنے جسم کو امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے خون سے رنگین کرنا شروع کیا، اپنا پوراجسم امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے خون سے رنگین کرنے کے بعد انہوں نے پرواز کی مگر تیز سیاہ آندھی کی وجہ سے یہ فضا میں ایک دوسرے سے بچھڑ گئے پھرجس کا جس طرف منہ آیا اسی طرف نکل گیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار