

Loading content...
ہاں! جہاں تک ظلم کی بات ہے تو وہ بھی صرف اُسی حد تک ہوا تھا کہ جس حد تک انہوں نے اپنے صبر کے مظاہرے کیلئے پسند فرمایا تھا اور انہوں نے صبر کا مظاہرہ بھی فقط اس حد تک کیا تھا کہ جہاں تک صبر اپنے استحسان اور اچھائی کے دائرہ کے اندر رہا تھا… مقاماتِ غیرت اور حدودِ عزت وناموس پر صبر کبھی بھی قابل تعریف نہیں ہوتا ، بلکہ وہ خلافِ غیرت تصور ہوتا ہے، اس لئے صبر کے بیان کو ہمیشہ صبر مستحسن کی حدود سے باہر نہیں لے جانا چاہیے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار