

Loading content...
پانچویں روایت یہ ہے کہ یمن میں ایک شہابی رنگ کا چمڑا رنگ کیا جاتا تھا، جس کے رنگ کے بارے میں اہل یمن کسی کو کچھ نہیں بتاتے تھے مگر مشہوریہ تھا کہ یمن میں سال کے ا ندر ایک رات ایسی آتی ہے کہ اس رات آسمان پر کثرت سے شہاب ثاقب ظاہر ہوتے ہیں، اس رات اہل یمن لاتعدا د چمڑے صاف کر کے اور انہیں کوئی خاص کیمیکل لگا کر زمین پر بچھا دیتے تھے اور اس کیمیکل کی وجہ سے آسمان سے جتنے ستارے شہاب ثاقب بن کر ٹوٹتے ان کا رنگ چمڑوں پر پرنٹ ہوجاتا، پھر ان چمڑوں سے وہ لوگ بہت سی چیزیں بناتے تھے، جو دنیائے عرب میں بہت زیادہ قیمت میں فروخت ہوتی تھیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار