

Loading content...
اس وقت پاک پردہ دارانِ توحید ورسالت امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے خیمے میں جمع تھیں اور سوچ رہی تھیں کہ اب کیا کیا جائے؟ کہ اچانک ایک کنیز نے آکر عرض کیا کہ ظالمین نے ایک طرف سے خیام کو ٹھنڈا کرنا شروع کردیا ہے، ہر طرف خیام میں دھواں ہی دھواں پھیل گیا ہے ، اُس وقت معظمہئِ کائنات سیدہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا سراسیمگی کے عالم میں جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام کے پاس تشریف لائیں اور ان سے دریافت فرمایا کہ بیٹا! اب آپ ہمیں حکم دیں کہ ان حالات میں ہمیں کیا کرنا ہے؟ کیا ہم نے بھی ان خیام کے ساتھ ہی ٹھنڈا ہو جانا ہے یا باہر جانا ہے؟ اس وقت جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام نے ہاتھ کے اشارے سے فرمایا کہ آپ صحراکی طرف روانہ ہو جائیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار