

Loading content...
جس وقت سامان خیام کے باہر والی قنات کے اندر رکھوایا گیا تو اُس کے ساتھ والے خیمے میں مولا سجاد علیہ الصلواة والسلام کو سلا دیا گیا تھا اور احتیاطاً ان کا بستر بھی لپیٹ کر اس سامان کے ساتھ رکھ دیا گیا تھا اور انہیں ایک چمڑے کے بستر پوش پر سلا دیا گیا تھا تاکہ کوئی ظالم بستر کی خاطر ان کے درحق کوئی گستاخی نہ کرے یہ تھی اصل حقیقت اس کے بعد کے واقعات کے بارے میں کتب مقاتل کے مختلف بیان ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار