

Loading content...
جس وقت تمام ملاعین نے تین بار نعرۂ تکبیر بلند کیا اور وحدتِ کبریٰ کے خیام فلک احتشام پر حملہ کرنے کا پروگرام بنایا اورایک دوسرے سے آگے بڑھ کر انہوں نے خیام پاک کی بے حرمتی کیلئے جسارت کے قدم بڑھانے کا اِرادہ کیا تو عین اُس وقت سرخ اور سیاہ طوفان نما آندھی چلی، اِس آندھی کے ساتھ ہی ایک سیاہ رنگ کا بادل آسمان پر چھاگیا، اِس بادل کے اندر سے بڑی ہیبت ناک گرج اور چمک کا سلسلہ شروع ہوگیا اور اس کی ہر گرج کے ساتھ کربلا کی زمین لرز اٹھتی تھی، پھر اس ہیبت ناک بادل میں سے خون کی بارش شروع ہوگئی، جس سے ساری زمین ایک مقتل گاہ کی تصویر نظر آتی تھی… ابن عساکر نے تو یہ بھی لکھا ہے کہ یہ منظر پورے تین دن تک باقی رہا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار