

Loading content...
صاحب مواعظ حسنہ اسی بات پر تبصرہ کرتے ہوئے بیان فرماتے ہیں کہ سورج گرہن ہمیشہ قمری مہینے کے آخری دنوں میں لگتا ہے اوردس محرم کے دن جو گرہن لگا وہ تاریخ کا شدید ترین سورج گرہن تھا اور یہ معمول کے گرہنوں میں سے نہیں تھا، بلکہ اُس سورج گرہن کی وجہ یہ تھی کہ ہر زمانے میں امام زمانہ علیہ الصلواة والسلام کا نورِ اقدس اس عالم موجود کی وجہئِ بقا ہوتا ہے اور اگر نورِ امام زمانہ علیہ الصلواة والسلام ایک لمحے کیلئے بھی اس کائنات سے منقطع ہو جائے تو یہ کائنات ایک دھماکہ کے ساتھ فنا ہو جائے کیونکہ اسی کے دم سے تو کائنات کی ہر شے باقی ہوتی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار