

Loading content...
دوسرے دن اِس سنار نے شمر ملعون کو آکر بتایا کہ جس وقت میں نے وہ اشرفیاں پگھلانے کیلئے کٹھالی میں ڈالیں تو وہ ایک جھماکے سے غائب ہوگئیں، شمر ملعون نے کہا کہ یہ تم جھوٹ بول رہے ہو، سنار نے کہا تم مجھ سے قسم لے لو، شمر ملعون نے کہا کہ میں تم سے قسم نہیں لیتا، میرے پاس اُن اشرفیوں کے ساتھ کی آٹھ مزیداشرفیاں ابھی باقی ہیں، تم ان اشرفیوں کو میرے سامنے کٹھالی میں ڈالو، میں بھی دیکھوں کہ یہ ہوا کیسے ہے؟ یہ سن کر اُس سنار نے فوراً شمر ملعون سے وہ آٹھ اشرفیاں لیں اوراسے ساتھ لے کر دکان پر آ گیا، پھر اس ملعونِ ازل کے سامنے سنار نے جب وہ آٹھ اشرفیاں کٹھالی میں ڈالیں تو شمر ملعون کے دیکھتے ہی دیکھتے وہ غائب ہو گئیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار