

Loading content...
جس وقت پاک گھر کا تمام سامان، زیور، کپڑے اور تبرکات وغیرہ آخری قنات کے اندر رکھوا دیے گئے تو اس سے پاک معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا کا وعدہ اور فرمان تو پورا ہو گیا، مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کوئی غیر معصوم ان کے استعمال کی کسی چیز کو مس نہیں کرسکتا تھا، اس لئے یہ ایک حتمی اور یقینی بات ہے کہ وہ اشیاء جو پاک پردہ دارانِ توحید ورسالت صلواة اللہ علیہن کے استعمال میں آچکی تھیں، انہیں خالق کائنات نے اپنے خزانۂ مخفی میں مذخور فرما لیا تھا اور کسی ظالم ملعون کی نجس نگاہ نے ان مقدس اشیاء کو دیکھا تک نہیں تھا کہ وہ کیا کیا چیزیں تھیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار