

Loading content...
جس وقت تمام زیورات اور دیگر سامان آخری قنات کے قریب رکھا جا رہا تھا تو اس وقت شہزادہ امیر قاؐسم علیہ الصلواة والسلام کی پاک دلہن صلواة اللہ علیہا نے عرض کیا کہ پھوپھی اماں! جو گوشوارے مجھے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام نے جہیز میں عطا فرمائے تھے، اگر آپ کی اجازت ہو تو وہ میں رکھ لوں، معظمہئِ کونین بی بی صلواة اللہ علیہا نے پاک دلہن صلواة اللہ علیہا کے سر اطہر کی ردا پر بوسہ دے کر سمجھایا میری لائق بیٹی! کیا یہ گوشوارے آپ کو اپنے پردے سے زیادہ عزیز ہیں؟ انہوں نے عرض کیا کہ ہرگز نہیں، پھر فرمایا کہ پردے کا صدقہ سمجھ کر یہ گوشوارے بھی امت کو عطا کر دیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار