

Loading content...
ایک روایت یہ بھی ہے کہ اس دوران پریشانی کے عالم میں پاک معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کو اپنے دُر اُتارنے بھول گئے، ایک دوسری شہزادی کا بھی ذکر موجود ہے کہ انہیں بھی اپنے دُر اتارنے یاد نہ رہے، مگر جس وقت سالارِ قافلہ معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کی نگاہ پڑی تو انہوں نے فوراً وہ پاک دُر اُترواکر ظالمین کی طرف بھجوا دیے کیونکہ آپ نے ظالمین سے وعدہ فرمایا تھا کہ تم خیام کے اندر نہ آؤ،ہم کوئی بھی چیز اپنے پاس نہیں رکھیں گے اور اسی وعدے کے مطابق سب کچھ باہر بھجوا دیا گیا تھا… اسی طرح ایک پاک شہزادی صلواة اللہ علیہا کو اپنے پازیب (خلخال )دینا یاد نہ رہے تو وہ بھی اُن سے لے کر بھجوا دیئے گئے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار