

Loading content...
جس وقت اُس ملعون نے یہ پیغام سنا تو اس نے تمام ملاعین کو روک دیا اور حکم دیا کہ جو کچھ خیام میں موجودہے وہ خود بخود باہر آجائے گا، تم میں سے کوئی بھی خیام کے اندر داخل نہ ہو ، یہ سن کر تمام ظالمین باہر ہی رک گئے، پھر پاک مخدومہ معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے تمام مستورات صلواة اللہ علیہن کو حکم فرمایا کہ آپ سب اپنا اپنا تمام سامان لے جاکر آخری قنات کے ساتھ جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام کے خیمے کے سامنے رکھ دو، اس حکم کی فوراً تعمیل کی گئی، کچھ پاک مستورات صلواة اللہ علیہن نے اپنے کچھ تبرکات بطور یادگار اپنے پاس رکھنا چاہے تو پاک معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے انہیں ایسا کرنے سے منع فرما دیا اور وہ تمام سامان باہر بھجوا دیا ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار