

Loading content...
بہرحال باقی شہداء کے سروں کے بارے میں جو بھی فیصلہ ہوا ہو، یہ بات ثابت ہے کہ شام غریباں کے مبینہ تمام مرکزی کردار امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کی شہادت کے بعد ان کا سر اطہر لے کر کوفہ روانہ ہوگئے تھے، پھر شامی ملاعین نے حرم توحید ورسالت کی طرف جسارت کا قدم بڑھایا، اس دوران جو واقعات رونما ہوئے وہ میں بیان کر چکا ہوں یعنی جناب سوید سے لے کر بکر ابن وائل کی مستور تک کئی افراد نے اس عمل کو روکنے کی کوشش کی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار