

Loading content...
دوستو! حقیقت یہ ہے کہ اس روایت کو درست تسلیم کرنے کے بعد ہزاروں مفاسد سامنے آتے ہیں اور ظالمین کو ہر ظلم کی اجازت بھی مل جاتی ہے ،اور پھر اس طرح ہمیں امت کے ہر ظلم کو درست ماننا پڑے گا اور یہ بات ہرگز نہیں بھولنی چاہیے کہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ان واقعات کو سچ مان لینے سے خود پروردگار عالم کی ذات کے وجود کی نفی ہونا شروع ہو جاتی ہے، بلکہ اس کی ذات پاک کا وجود بھی مشکوک ہونے لگ جاتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ایسے واقعات انسان کو توحید سے منکر کرنے کیلئے کافی ہیں کیونکہ یہ روایات اس قدر پست درجے کی روایات ہیں کہ اس مقام پر غیرتِ اِلٰہی کی خاموشی خود اس کے وجود کی نفی کر دیتی ہے یا پھر انسان یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ یہ ہمارے عقائد حق کیا ہندو لوگوں کے عقائد کی طرح تو نہیں ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار