

Loading content...
تاریخ اور کتب مقاتل میں یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ جس وقت ظالمین نے پاک خاندانِ تطہیر علیہم الصلواة والسلام کے خیام اطہر کی طرف جسارت کے قدم بڑھائے تو اُس وقت ابن سعد ملعون کے سامنے پاک مستورات صلواة اللہ علیہن نے فریاد کی، ان کی فریاد سن کر ابن سعد ملعون نے تمام ظالمین کو ظلم کرنے سے روک دیا، تو اس وقت شمر ملعون نے آگے بڑھ کر اُسے کہا کہ ہم تمہارے اِس رحم کی شکایت ابن زیاد ملعون سے ضرور کریں گے، جس کی وجہ سے گھبراکر عمر ابن سعد ملعون نے شمر ملعون کو ہر ظلم کرنے کی اجازت دے دی تھی اور کہا کہ تم بے شک اپنی آتش انتقام بجھا لو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار