

Loading content...
یہ معمہ تھوڑا مشکل ہے کہ جو نبیؐ اور امامؐ کی امانت ہے اسے تو کوئی مَس نہیں کر سکتا اور جو خود نبیؐ ہے، یا امامؐ ہے، اس پر لوگ جس طرح ظلم کریں کوئی ہرج نہیں؟ اگر ہم اس مسلّمہ عقیدے کے تناظر میں دیکھیں تو امت کا آکر خیام فلک احتشام کو لوٹنا محال نظر آتا ہے اور اس مسلّمہ عقیدہ کے متعلق ابھی تک کسی نے یہ نہیں کہا کہ یہ غلط ہے، کم از کم کسی ایسے عالم نے تاحال اس کی تردید نہیں کی ہے کہ جس پر مذہب شیعہ اثنا عشریہ کا لیبل موجود ہو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار