

Loading content...
یہ بات بھی تمام صاحبانِ مقتل نے بیان کی ہے کہ جس وقت امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کو شہید کر دیا گیا تو ظالمین نے جمعہ کی نماز ادا کی اور اس کے بعد قبائل میں شہدائے کربلا علیہم الصلواة والسلام کے سرہائے اطہر تقسیم کیے گئے پھر عمر ابن سعد ملعون نے شمر ملعون، خولیٰ ملعون، عمر ابن حجاج زبیدی اور محمد بن اشعث کندی ملعون (یہ خلیفہ اوّل کا بھانجا تھا ) کو حکم دیا کہ تم اہم اہم شہدائے کربلا علیہ الصلواة والسلام کے سرہائے اطہر اٹھا کر فوراً کوفہ روانہ ہوجائو،کیونکہ فرعونِ کوفہ عبیداللہ ابن زیاد ملعون واقعہ کربلا کا نتیجہ سننے کیلئے بے قرار ہوگا … تم اسے جاکر فتح کی خبر بھی دو اور سرہائے اطہر بھی دکھا ئو… میں اپنے مقتولین وملعونین کی لاشیں دفن کروا کر جس وقت بھی فارغ ہوا باقی لشکر کے ساتھ کوفہ پہنچ جائوں گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار