

Loading content...
جناب شریکتہ الحسین معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا سے بھی ایک روایت بیان کی جاتی ہے… وہ فرماتی ہیں کہ جس وقت ابن سعد ملعون نے خیام کو لوٹ لینے کا حکم دیا تو ہم خیام کے دروازہ پر تشریف فرماتھے، اس وقت ارزق ملعون خیام کے اندر داخل ہوا اور ہمارے خیام میں جوکچھ بھی موجود تھا وہ اٹھا کر لے گیا اور جاتے ہوئے اُس نے جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام کے خیمے میں نگاہ کی تو وہ اس وقت ایک چمڑے کے بستر پر آرام فرما تھے، اُس ملعون نے وہ بستر بھی اتنی بے دردی سے حاصل کیا کہ بیمارِ کربلا علیہ الصلواة والسلام نعوذ باللہ من ذالک الکفر والطغیان زمین پر جا گرے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار