

Loading content...
جس وقت اُس ملعون نے ہماری طرف رخ کیا تو نعوذ باللہ من ذالک الکفر ہم نے وہاں سے دوڑ جانے کی کوشش کی، مگر اُس ملعون نے ہمارے پیچھے اپنا گھوڑا دوڑایا، پھر بھاگتے ہوئے گھوڑے سے ہماری پشت پر نیزے سے وار کیا، جس کی وجہ سے ہم نے نعوذ باللہ من ذالک الکفر منہ کے بل زمین کو زینت بخشی ، وہ گھوڑے سے اترا اوراس ملعون نے آکر نعوذ باللہ من ذالک الکفر ہمارے کانوں سے گوشوارے نوچ لئے جس کی وجہ سے ہمارے گوش ہائے اطہر زخمی ہوگئے، پھر اس ملعون نے ہمارا مقنعہ اور چادر بھی چھین لی، اس وقت ہمارے رخساروں سے خون جاری تھا اور وہ ملعون ہمیں سورج کے سامنے بے حجاب کر کے واپس خیام کی طرف چل دیا اور ہم اس کے ظلم سے بے ہوش ہو کر زمین پر گر گئے ۔ اس سے آگے میں ترجمہ نہیں کرسکتا اور یہ ترجمہ بھی میں نے نرم ترین الفاظ میں کنایہ سے کیا ہے، پھر بھی ان روایات کو بیان کرنے کی جسارت پر میں اللہ جل جلالہ اور اپنے شہنشاہ امام زمانہ علیہ الصلواة والسلام سے معافی مانگتا ہوں کیونکہ میرا مقصد ان روایات کو بیان کرنا نہیں بلکہ اپنے قارئین کو کتب مقاتل کا آئینہ دکھانا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار