

Loading content...
اچانک ایک ملعون گھوڑے پر سوار ہوکر خیام میں داخل ہوا، اس ملعون نے آتے ہی تمام پاک مستورات صلواة اللہ علیہن کو نعوذ باللہ نیزے کے ساتھ ایک سمت میں لے جانا چاہا اس وقت تمام مستورات ایک دوسرے کے پیچھے چھپنے کی کوشس کر رہی تھیں اور اس وقت جو کچھ ہمارے پاس تھا وہ سب انہوں نے آ کر لوٹ لیا، جس میں سونے اور چاندی کے زیورات بھی تھے اس وقت تمام پاک پردہ دار صلواة اللہ علیہن فریادکرتے رہے، ایک ایک شہید کو پکارتے رہے، کسی وقت اپنے جد اطہر شہنشاہِ انبیاء صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بلاتے، کسی وقت پاک بابا امیرالمومنین علیہ الصلواة والسلام کو پکارتے، کسی وقت اپنی بے بسی بیان کرتے ہوئے اپنے پاک بھائیوںؐ اور بیٹوںؐ کو آوازیں دیتے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار