

Loading content...
اس پیغام کے بعد عمر ابن سعد ملعون نے تمام فوج کو حکم دیا کہ تم ان خیام سے دور ہو جاؤ، اس وقت پاک معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے تمام پردہ داروں کو حکم فرمایا کہ جس کے پاس جوکچھ ہے وہ اپنے پردے کا صدقہ سمجھ کر خود جا کر قنات کے دروازے کے قریب رکھ آئے، اُس وقت کچھ پاک مستورات صلواة اللہ علیہا نے اپنے زیورات میں سے کچھ تبرکات اپنے پاس رکھنے کا ارادہ کیا تو پاک معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے فرمایا کہ پردے سے کوئی بھی چیز پیاری نہ کرو، آپ ہر چیز باہر لے جا کر رکھ دو اورتمام پاک پردہ داروں صلواة اللہ علیہن نے ان کے حکم کی تعمیل کی، جس وقت ظالمین کو جناب فضہ پاک سلام اللہ علیہا نے حکم دیا کہ اب آکر یہ سامان اٹھالو تو اس وقت ان ظالمین میں سے ایک ظالم آخری قنات کے اندر آیا اور اس نے تمام سامان اٹھا کر باہر رکھا اور اس کے بعد ظالمین میں اس سامان کی بندر بانٹ شروع ہوگئی اور اس موقع پر ان کے آپس میں جھگڑے بھی ہوئے اور تلواریں بھی بے نیام ہوئیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار