

Loading content...
(2) کچھ روایات ایسی ہیں کہ جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ظالمین نے شہادتِ عظمیٰ کے بعد پہلے کچھ اور ظلم کیے اور ان مظالم کے بعد پھر وہ خیام کے قریب آئے ، ان سب کے آگے عمر ابن سعد ملعون تھا، جس وقت انہوں نے خیام کے اندر داخل ہونے کا ارادہ کیا تو اس وقت پاک معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے اپنی پاک کنیز جناب فضہ سلام اللہ علیہا کو بھیجا کہ جا کر ظالمین سے کہیں کہ وہ ہمارے خیام کے اندر داخل نہ ہوں اور ہمارے پاس جو کچھ بھی موجود ہے، وہ ہم آخری قنات کے دروازے پر رکھوا دیتے ہیں، وہ کسی ایک ملعون کو بھیج کر وہ سب مال و اسباب اٹھا لیں، مگر حرم رسالت ونبوت کے اندر قدم رکھنے کی جسارت نہ کریں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار