

Loading content...
(1) کچھ روایات اس طرح ہیں کہ جس وقت ظالمین امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کو شہید کر چکے تو پھر وہ رکے نہیں بلکہ انہوں نے آکر ایک ہنگامی انداز میں خیام پر حملہ کیا یا ہلہ بول دیا اور بغیر رکے خیام میں داخل ہوگئے اور جو سامان جس کے سامنے آیا وہ لوٹتا رہا اور جس ظالم کے سامنے جو بھی مستور آئی، تو اگر اس کے پاس کوئی زیور بھی تھا تو وہ بھی اس نے بھاگتے ہوئے نوچ لیا اور اِس لوٹ کھسوٹ اور چھینا جھپٹی میں اکثر مستورات صلواة اللہ علیہن کے نعوذ باللہ گوش ہائے اطہر بھی دریدہ ہو گئے،٭نعوذ باللہ من ذالک الکفر والطغیان
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار