

Loading content...
حالانکہ ہمارے مقررین کا رویہ ہمیشہ اعتدال سے ہٹ کر ہوتا ہے، مثلاً فضائل کے بیانات میں انتہائی اعلیٰ صفات واختیارات کو پاک خاندان علیہم الصلواة والسلام کے ہر فرد کیلئے ثابت کردیا جاتا ہے… مگر جس وقت یہی مقررین صاحبان مصائب کے بیان میں مصروف ہوں تو ان کا رویہ انتہائی جارحانہ اور عامیانہ ہوتا ہے اور یہ فضائل کی مکمل تقریر کو بالائے طاق رکھ کر پاک خاندان علیہم الصلواة والسلام کوا نتہائی مجبور ،بے بس اور سطحی انسان کے برابر کھڑا کر کے ان کے واقعات بیان کرتے ہیں محسوس یوں ہوتا ہے کہ اس پاک گھر کے افراد میں وہ حوصلہ بھی موجود نہیں تھا کہ جو عرب کے عام لوگوں میں موجود تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار