

Loading content...
اس ظالم نے سوال کیا اے معصوم شہزادےؐ! تم ان کے بارے میں کیوں پوچھ رہے ہو؟ شہزادے پاکؐ نے آہستہ آہستہ روکر کہا کہ میں ان سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ چچا جانؐ! آپ کہاں چلے گئے ہیں؟ آپ کی پاک شہزادیوں صلواة اللہ علیہن کے خیام میں داخل ہونے کیلئے ظالمین آ گئے ہیں، اگر بچا سکتے ہیں تو جلدی سے آکر اپنی پاک بہنوں صلواة اللہ علیہن کے پردے بچا لیں جو اِس وقت بے وارثوں کی طرح ایک ایک بھائیؐ کو پکار رہی ہیںدکھ درد میں تو کوئی بھی غیور اپنے پردہ داروں کو یوں چھوڑ کر نہیں جاتا آج وہ ہل من ناصر کی صدا دے رہی ہیں اور کوئی امداد کرنے والا نہیں ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار