

Loading content...
تاریخ گواہ ہے کہ جس وقت ان ظالمین نے خیام توحید کی طرف قدم بڑھائے تو ایک راوی روایت کرتا ہے کہ ابھی ہم خیام کی پہلی قنات کے قریب نہیں پہنچے تھے، میں نے دیکھا کہ خیام کی پہلی قنات کی اوٹ میں ایک پانچ یا چھ سال کا معصوم شہزادؐہ کھڑاتھا، مگر اس کی کیفیت یہ تھی کہ وہ قنات کی چوب کو پکڑ کرخوف سے کانپ رہا تھا اور اس پر خوف و دہشت کی وجہ سے ایسی شدید کپکپی طاری تھی کہ اس کے گوش ہائے اطہر میں جو گوشوارے تھے وہ بھی خوف کی وجہ سے ہل رہے تھے، چہرہ خوف کی وجہ سے زرد تھا، پیاس سے ہونٹ بالکل خشک ہو چکے تھے اوروہ شہزادہؐ ظالمین سے چھپنے کی کوشش کر رہا تھا ،تاریخ میں اس معصوم شہزادےؐ کے واقعات ملتے ہیں مگر اس کا نام میری نظر سے نہیں گزرا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار