

Loading content...
اس لئے جناب موسیٰ علیہ السلام نے اپنی فوج کو حکم دیا تھا کہ ان کا کوئی بھی فرد زندہ نہ چھوڑا جائے اس حکم کو سن کر پوری فوج نے عرب پر حملے شروع کر دیے،اُس وقت مدینے میں عمالقہ قوم کی حکومت تھی اور انہوں نے یہاں ظلم کا طوفان برپا کیا ہوا تھا جس وقت جناب موسیٰ علیہ السلام کی فوج نے آکر مدینہ پر حملہ کیا تو اس وقت انہیں ایک سخت جنگ لڑنے کے بعد فتح نصیب ہوئی اور انہوں نے آکر عمالقہ کے بادشاہ کے محل پرقبضہ کر لیا ، اس پر قبضہ کرنے کے بعد جناب موسیٰ علیہ السلام کے حکم کے مطابق قتل عام شروع کر دیا گیا، جس وقت یہ فوج قومِ ظالمین کے قتلِ عام میں مصروف تھی تو عین اُس وقت محل کے اندرسے ایک بہت ہی خوبصورت شہزادہ باہر آیا جس کی عمر چھ یا سات سال تھی،جس وقت وہ باہر آیا اور اس کی نگاہ قتل ہوتے ہوئے لوگوں پر پڑی تو خوف سے اس کا رنگ زرد ہوگیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار