

Loading content...
ظالمین شام نے مل کر اِن دونوں بھائیوں پر حملہ کردیا، دونوں بھائیوں نے بہت خوبصورت جنگ کی اور بہت سے ملاعین کو فی النار کیا، دورانِ جنگ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے با لآخران دونوں بھائیوں نے زین چھوڑدی ، فرشِ زمین کی طرف آتے ہوئے دونوں نے بہ یک زبان ہو کر مولا امام حسینؐ علیہ الصلواة والسلام کی بارگاہ میں عرض کیا کہ اے ہمارے مظلوم آقا! آپ کی پاک ذات شاہد ہے کہ ہم نے اپنی طرف سے تو ہر ممکن کوشش کی ہے کہ کسی طرح آپ کے پاک خیام کو بچا لیں ، مگر افسوس یہ ہے کہ ہمیں یہ خیال بہت دیر سے آیا ہے، اب ہمارے بس سے یہ معاملہ باہر ہے، ہماری یہ قلیل سی نصرت قبول فرمائیںاور اب اپنے پاک پردوں کی بھی خود حفاظت فرمائیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار