

Loading content...
اُس وقت اِس مستور نے ان ملاعین سے مخاطب ہو کر کہا کہ تم مجھے اپنے قبیلے کی مستور سمجھتے ہوئے میرا لحاظ اور ادب تو کر رہے ہو مگر تُف ہے تم سب پر کہ تم جس رسولؐ کا کلمہ پڑھتے ہو اُس کی پاک بیٹیوں صلواة اللہ علیہن کا میرے جتنا لحاظ کرنے کیلئے بھی تیار نہیں ہو، شہنشاہ کردگارِ وفا علیہ الصلواة والسلام کی شہادت کے بعد اب یہ پاک مستوراتؐ بے آسرا ہو چکی ہیں، خدارا تم ان کا ادب ملحوظ رکھو اور انہیں کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ دو، تاکہ کل رسالت مآب صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے سرخرو ہو سکو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار