

Loading content...
جب اس مستور نے یہ بات کی تو اسے اپنا ہمدرد اور خیرخواہ سمجھتے ہوئے خیام کے اندر سے چھوٹے چھوٹے بچے دوڑ کر اس مستور کے پاس آگئے، کوئی معصوم رو کر کہنے لگا کہ میں مدینہ کے شہنشاہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نواسہؐ ہوں، کوئی کہتا کہ میرے بابا شہید ہوگئے ہیں، میں یتیم ہوگیا ہوں، اس مستور نے تمام بچوں کو گلے لگا لیا اور رو رو کر ملاعین ازل سے کہنے لگی کہ اے سنگ دلو! ذرا ان معصوم یتیموں کی طرف تو دیکھو کہ پیاس کی شدت کی وجہ سے جن کے رُخ زرد ہو چکے ہیں، جن کی آنکھیں اندر دھنس چکی ہیں، جو بات کرنے کے قابل بھی نہیں رہے، میں تمہاری منت سماجت کرتی ہوں کہ ان قابل رحم معصوم شہزادوں پر ظلم کرنے سے باز آ جاؤ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار