

Loading content...
دائیں طرف سے ہانی بن بعیث ملعون نے اور بائیں طرف سے لقیط ملعون نے اپنے گھوڑے بڑھائے، دونوں ظالمین کی تلواریں ہوا میں لہرائیںادھر خیام میں سے ان کی دکھی ماں صلواة اللہ علیہا نے روتے ہوئے تحسین آمیز لہجہ میں فرمایا کہ بیٹا! آپ کے جذبہئِ غیرت پر ماں قربان جائے، آپ نے میرے دودھ کی لاج رکھ لی ہے، ماں کو سرخرو کر دیا ہے، میرے لخت جگر! مجھے یقین ہے کہ آج اگر آپ جوان ہوتے تو یقینا جرأت حیدریہ اور شجاعت جعفریہ کے مالک ہی ہوتے اور آپ کی موجودگی میں کوئی ملعون خیام کی طرف دیکھنے کی جرأت ہی نہ کرتا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار