

Loading content...
جس وقت ظالمین نے جناب سوید بن ابی مطاع علیہ السلام کو شہید کر دیا تو اس کے بعد انہوں نے دوبارہ ظلم کا پروگرام بنایا، جس وقت خیامِ وحدانیت کبریٰ کو لشکر ابلیس نے گھیرے میں لیا تو خیام کے باہر ظالمین کی کئی قطاریں لگ گئیں ، ان کے ساتھ کئی گھوڑے سواروں کی بھی قطاریں تھیں، ہانی بن بعیث ملعون سے روایت ہے کہ اس وقت خیام کے باہر والی قنات کے دروازے پر میں نے ایک معصوم شہزادے علیہ الصلواة والسلام کو دیکھا جو اس قنات کی ایک چوب کے ساتھ رخسار لگائے اور اسی چوب کا سہارا لئے کھڑا تھااور نہایت خاموشی اور معصومیت سے گستاخانِ وحدت کے نعرہ ہائے تکبیر سن رہا تھا، لیکن کسی کسی وقت وہ معصوم شہزادہ علیہ الصلواة والسلام اپنے خشک ہونٹوں پر اپنی خشک زبان کو پھیرتا جیسے بہت زیادہ پیاسا ہو اور میں نے محسوس کیا کہ پیاس کی وجہ سے اس کے چہرۂ اطہر کا رنگ متغیر ہو چکا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار