

Loading content...
آج کے موضوعِ کلام کو شروع کرنے سے پہلے میں پاک خیام کی صورتِ حال عرض کرنا چاہتا ہوں، آٹھ محرم کی رات بروایت دیگر نو محرم کی رات امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام نے اپنے اصحاب کو حکم دیا تھا کہ آپ پاک خیام کے باہر ایک خندق کھود لیں، جنگی نقطہئِ نگاہ سے اس کی وجہ یہ تھی کہ دشمن اگر حملہ کرنا چاہے تو چاروں طرف سے حملہ نہ کرسکیں،اس لئے صرف خیام کے سامنے ایک ہی راستہ چھوڑ دیا گیا ،تاکہ راستہ ایک ہو گا تو اُس کی حفاظت کرنا بھی آسان ہوگا، اس لئے خندق کھودی گئی تھی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار