

Loading content...
جس وقت جناب سوید بن ابی مطاع علیہ السلام نے یہ منظر دیکھا تو انہوں نے سب سے پہلے اپنے ہتھیار سنبھالے ، جس وقت انہوں نے اپنی تلوار سنبھالی تو وہ نظر نہیں آئی پھر انہوں نے اپنا نیزہ سنبھالا تو وہ بھی نظر نہیں آیا ، ان کی عادت تھی کہ ایک تیز دھار چھری وہ ہمیشہ اپنے قمیص کے اندر والی صدری میں چھپا کر رکھتے تھے، انہوں نے وہ چھری سنبھالی تو وہ مل گئی انہوں نے وہ تلوار نماچھری نکال کر ہاتھ میںلے لی اور اسے بلند کر کے لڑکھڑاتے ہوئے قدموں کے ساتھ پاک خیام کی جانب ظالمین کے آتے ہوئے لشکر کے سامنے آ کھڑے ہوئے اور ظالمین کو للکار کر کہا کہ تم ان پاک خیام کو لاوارث نہ سمجھو، ابھی امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام کا ایک غلام زندہ ہے اور جب تک میں زندہ ہوں میں کسی کو بھی ان خیام کے قریب نہیں آنے دوں گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار