

Loading content...
جس وقت انہوں نے یہ رجز پڑھی تو ظالمین نے مل کر ان پر حملہ کیا جس میں یہ زخموں سے چور چور ہو کر گر پڑے ، ظالمین شاید ان کا سر تن سے جدا کر دیتے مگر اس وقت امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام نے فوج شام پر حملہ کر کے سب کو فرار ہونے پر مجبور کردیا اور خود انہیں اٹھا کر گنج شہداء میں لے آئے، اس وقت یہ بے ہوش تھے اور ان کے جسم میں رمقِ جاں ابھی باقی تھی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار